سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر جسٹس محمد علی مظہر نے تفصیلی رائے جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بھٹو کے ٹرائل کو آئین کے آرٹیکل 4 اور 9 کے تحت منصفانہ ٹرائل کے معیار پر پورا نہ اترنے والا قرار دیا۔

جسٹس مظہر نے کہا کہ بھٹو کے خلاف ٹرائل میں شفافیت اور قانونی طریقہ کار کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور محض وعدہ معاف گواہ کے بیان پر سزائے موت دینا قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی تھا۔ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ ججوں کی ذاتی جانبداری اور پہلے سے قائم شدہ ذہن نے منصفانہ فیصلے کی بنیاد متاثر کی۔

مزید پڑھیں:شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قیادت آج بھی مشعلِ راہ ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

جسٹس مظہر نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے بند شدہ کیس کو مارشل لا کے دوران بغیر قانونی جواز کے دوبارہ کھولا اور کیس کو سیشن کورٹ سے ہائیکورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ بغیر نوٹس اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کیا گیا۔ بھٹو نے ٹرائل کے دوران بینچ کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جسے تسلیم نہ کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل کے دوران سخت جملے اور طنزیہ ریمارکس عدالتی وقار اور غیر جانبداری کو متاثر کرتے رہے اور ججوں کی جانبداری نے انہیں آزادانہ اور منصفانہ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

جسٹس مظہر نے اضافی رائے میں سوال اٹھایا کہ غیر منصفانہ اور جانبدار ٹرائل پر کس نے یا کس کو توبہ کرنی تھی، اور آیا یہ ذمہ داری مرحوم ارواح، ججز یا ریفرنس پر رائے دینے والے بینچ کے ارکان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رائے کسی حد تک ناکامی پر پشیمانی اور منصفانہ ٹرائل اور ڈیو پروسیس کے اعتراف کا مفہوم بھی ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر فرحت اللہ بابر کی کتاب ’ She Walked into the Fire ‘ کی اشاعت

صدارتی ریفرنس کے سوال نمبر 4 پر اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وہ غیر طے شدہ ہے۔ جسٹس مظہر نے اپنی رائے کا اختتام مرزا غالب کے اشعار سے کیا:

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ذوالفقار علی بھٹو سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس غیر منصفانہ ٹرائل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ذوالفقار علی بھٹو سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس غیر منصفانہ ٹرائل بھٹو کی

پڑھیں:

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور