سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی جب کہ باراتیوں نے پرس چھین کر بھاگتے 12 سالہ بچے کو پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ میں واقع شادی حال میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی،  ڈکیتوں نے واردات کے لیے حال میں 12 سالہ بچے کو بھیجا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ شادی میں شریک خاتون کا پرس چھین کر بھاگتے ہوئے بچے کو کو باراتیوں نے پکڑ لیا شادی ہال کے باہر گاڈی میں بیٹھے ہوئے ڈاکوؤں نے ساتھی پچے کو چھڑانے کی کوشش کی، اور بچے کو چھڑانے میں ناکامی پر مسلح ڈاکوؤں نے باراتیوں پر فائرنگ کردی۔

ترجمان سیالکوٹ کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے اور ڈاکو ساتھی کم عمر ڈاکو کو چھڑا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس  نے کہا کہ تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد میں 31 سالہ طلحہ فاروق ،27 سالہ زیب ندیم اور عبداللہ شامل  ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی کوشش بچے کو

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا