(ویب ڈیسک)آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح شکست سے دوچار ہونے کے بعد بھارت نے اتوار کو دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

 بھارت میں آج مالی سال 2026 کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، جس میں مجموعی دفاعی بجٹ سات ہزار 850 ارب بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے چھ ہزار 810 ہزار ارب روپے سے تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔

 یہ اضافہ مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ مختصر جنگ میں شکست کے بعد بھارت کی فوجی تیاری اور جدید ہتھیاروں کی خریداری پر زور دینے کی حکومتی پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے۔

چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے

 دفاعی بجٹ میں خصوصی توجہ دفاعی سرمایہ کاری خرچ پر دی گئی ہے جو گزشتہ سال ایک ہزار 800 ارب روپے سے بڑھ کر اس سال دو ہزار 310 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، یعنی اس میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت جدید ہتھیاروں کی خریداری اور ملکی دفاعی صنعت کو مضبوط کرنے پر زور دے رہی ہے۔

 بھارت کی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقرری میں بتایا کہ فوج کی جدت کاری کے لیے دو ہزار 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 21.

84 فیصد زیادہ ہیں۔

آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا

 روزمرہ فوجی اخراجات جیسے ایندھن، گولہ بارود، مرمت اور عملے کی تنخواہوں کے لیے مختص رقم میں بھی 17.24 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فوجی پنشن کے لیے مختص بجٹ ایک ہزار 710 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق یہ اضافہ غیر متوقع نہیں تھا، کیونکہ پچھلے سال پاکستان کے ساتھ پہلی بڑی فوجی جھڑپ ”آپریشن سندور“ کے بعد دفاعی حکام نے 20 فیصد اضافے کی درخواست کی تھی۔

 دراصل گزشتہ سال مئی میں 500 ارب روپے کے اضافے پر غور کیا گیا تھا  لیکن حتمی اعلان اس سے بھی زیادہ رہا۔

بسنت:پولیس کی تیاری مکمل،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  کارروائی ہو گی

 پچھلے سال بھارت کا دفاعی بجٹ چھ ہزار 810 ارب روپے تھا، جو 2024 کے بجٹ سے 9.2 فیصد زیادہ تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ