Express News:
2026-07-24@02:03:18 GMT

پہلے 7 ماہ ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ فال 344 ارب ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

اسلام آباد:

رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے دوران ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ فال مجموعی طور پر344 ارب روپے، جنوری میں 16 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلے سات ماہ کے دوران 7177 ارب روپے کی مجموعی وصولیاں ہوئیں، جو7521 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے344 ارب روپے کم ہے، جنوری میں1031ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلہ میں1015ارب روپے کی عبوری وصولیاں ہوئیں،  انکم ٹیکس کی مد میں وصولیاں ہدف سے زائد رہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں انکم ٹیکس کی مد میں 481 ارب روپے وصول ہوئے جو452 ارب روپے کے ہدف سے 29 ارب زائد، سیلز ٹیکس کی مد میں 360 ارب روپے ملے جو387ارب روپے کے ہدف سے27 ارب روپے کم، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں109ارب روپے موصول ہوئے جو 126ارب روپے کے ہدف سے17ارب روپے کم، فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں65 ارب روپے ملے جو65 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے برابر ہیں۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر کے اقدامات پر تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے کی دھمکی

چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے کاروبار کو پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے چھوٹ دینے کا اعلان

حکام نے کہا کہ چند روز میں وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار ملنے  سے محصولات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو جنوری میں47 ارب جبکہ سات ماہ کے دوران340 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 314 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔

حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مارچ 2026 تک 9917 ارب ریونیو جمع کرنے کا  بنچ مارک طے ہے، اس لئے  اگلے دوماہ میں مزید2765 ارب روپے سے زائد جمع کرنا ہونگے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب روپے کے کی مد میں ایف بی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی