این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے دونوں اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت شاہراہوں پر کاروباری سرگرمیوں میں عوام کی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا اور رائٹ آف وے کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟
یہ اقدامات وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر ٹول پلازوں کے بعد آر او ڈبلیوز کے لیے کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد بزنس میں اضافہ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ این ایچ اے نے اس سلسلے میں اشتہارات بھی شائع کردیے ہیں۔
این ایچ اے نے تجاوزات کے خاتمے اور ریونیو میں مزید اضافے کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز پر قائم ہوٹلز اور پیٹرول پمپس سے این او سی فیس اور سالانہ کرایوں کی وصولی کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوام کے ساتھ شراکت داری کے تحت رائٹ آف وے مینجمنٹ کے ذریعے ملک بھر میں روزگار اور نئے تجارتی مواقع پیدا کیے جائیں گے، جبکہ این ایچ اے چاروں صوبوں کی شاہراہوں کے دونوں اطراف مزید بزنس مواقع فراہم کرے گا۔
آر او ڈبلیوز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے عمل میں پیپرا رولز اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ اشتہارات کے مطابق آر او ڈبلیوز میں کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، لسبیلہ، بھکر، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں، جبکہ لاہور، وزیر آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، بٹ خیلہ اور ڈی جی خان کے علاقے بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
قومی شاہراہوں این 5 سے این 80 تک کے اطراف کی آر او ڈبلیوز کو لیز پر دیا جائے گا۔ بزنس کمیونٹی کے لیے اہم اعلان کے مطابق پری کوالیفائیڈ فرموں کی فنانشل بڈز 25 فروری 2026 کو کھولی جائیں گی۔
اشتہارات کے متن کے مطابق 300 ملین روپے کی سالانہ نیٹ مالیت رکھنے والی فرموں کے لیے یہ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہو گا۔
اس اقدام سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ نجی شعبے کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور این ایچ اے کے ریونیو میں اضافے کے ساتھ خلاف ضابطہ سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔
مزید پڑھیں: شاہراہوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین این ایچ اے، سیکریٹری پلاننگ کو طلب کرلیا
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے وژن کے مطابق ان اقدامات کا مقصد این ایچ اے کو ایک جدید اور خود کفیل ادارہ بنانا اور قومی خزانے پر بوجھ کم کرنا ہے۔
این ایچ اے نے رائٹ آف وے کے لیے بڑے قومی اخبارات میں ٹینڈرز کے اشتہارات جاری کردیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews این ایچ اے تجارتی سرگرمیاں ریگولیٹ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ایچ اے تجارتی سرگرمیاں ریگولیٹ وی نیوز آر او ڈبلیوز ایچ اے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔