بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر خریدنے،فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب،اہم کارندہ گرفتار ،ویڈیوز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اسلام آباد کا معصوم بچوں کا استحصال کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے خلاف ایکشن معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر خریدنےاورفروخت والے گروہ کو بے نقاب کرکے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، چھ سو سے زائد نازیبا وڈیوز برآمد کرلیں گئیں ملزم لڑکی بن کر بچوں کو ورغلاتا اور نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تانے بانے ڈارک ویب تک جانے لگے۔
حکام کے مطابق مری سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی سےگرفتارملزم تیمورمحمود کے قبضے سے بچوں کی 600 سےزائد نازیبا ویڈیوزبرآمد ہوئیں ملزم سوشل میڈیا پر لڑکی بن کرکمسن بچوں کو ورغلاتا اور پھر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔
ملزم کے موبائل فون سے شریک ملزمان کے مختلف واٹس ایپ گروپوں کے زریعے مقامی اور بیرون ممالک کےبچوں کی ویڈیوز و تصاویر کا اشتراک وغیرہ بھی سامنے آیا۔
ملزم اور واٹس ایپ گروپوں کے زمہ داران کےخلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
ملزم کے ڈارک ویب سے تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گیں ہیں ملزم ویڈیوز کے زریعے بچوں کو مسلسل بلیک میل بھی کرتا رھااور دیگر مقاصد کے علاؤہ رقوم بھی ہتھیانے ملوث تھا۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ملزم سے وسیع پیمانے تفتیش کا آغاز کردیاگیا دیگر ملوث عناصر کو بھی جلد گرفتار کیا جایے گا جبکہ سہولت کاروں کا بھی تعین کیا جارھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نازیبا ویڈیوز بچوں کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔