City 42:
2026-06-02@21:58:51 GMT

اپنی پسند کی نمبر پلیٹس، گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

ویب ڈیسک: اپنی پسند کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے مزید 40 چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کر لیاہے۔

محکمہ ایکسائز کااس حوالے سےکہنا ہے کہ چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 14 فروری کو کی جائے گی، نیلامی میں سید، قادری، جتوئی، راجہ، پشتون سمیت دیگر چوائس نمبر پلیٹس پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ خیبر، بونیر، مہمند، کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی کے لیے رکھی جائیں گی۔

چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے

محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک منفرد چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، اگر کسی چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی دہندگان کی تعداد تین سے کم ہوئی تو اس نمبر کی نیلامی ملتوی کر دی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی رقم وصول کی جائے گی جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کے فوراً بعد مکمل رقم ادا کرنا لازمی ہوگا۔

آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے مطابق نیلامی کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محکمہ ایکسائز چوائس نمبر نمبر پلیٹس

پڑھیں:

محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ‎گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی