کینیبرا:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ جون 2026 کے بعد افغان سفارتخانہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے گا۔ یہ فیصلہ طالبان رجیم کی غیرجمہوری اور شدت پسند پالیسیوں کے باعث کیا گیا ہے، جس سے افغانستان کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ و تجارتی امور کے مطابق، طالبان کے تعینات کردہ سفارت کار یا اعزازی قونصلر سمیت کسی بھی نمائندے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ آسٹریلوی حکومت نے صاف کہا کہ وہ طالبان کو افغان عوام کے جائز نمائندے کے طور پر تسلیم نہیں کرے گی۔

طالبان کے اقتدار میں دوبارہ آنے کے بعد دنیا بھر میں افغان سفارتخانوں کی بندش میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور کئی ممالک نے افغان مہاجرین کا داخلہ بند یا ملک بدر کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، افغان سفارتخانے کی بندش محض ایک انتظامی قدم نہیں بلکہ طالبان کے خلاف بڑھتے عالمی عدم اعتماد کی واضح علامت ہے۔ طالبان کی شدت پسند اور آمرانہ پالیسیاں افغانستان کو عالمی تنہائی اور اقتصادی بحران کی دلدل میں دھکیل رہی ہیں، جس کے باعث سفارتی تعلقات مسلسل ختم ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف