Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:40:36 GMT

خدا ہماری پاک فوج کو ہمیشہ سلامت رکھے: پیر پگارا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

خدا ہماری پاک فوج کو ہمیشہ سلامت رکھے: پیر پگارا

کراچی : حُر جماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مذہبی و روحانی پیشوا پیر پگارا نے قومی سلامتی میں افواج پاکستان کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران پاک فوج کی شجاعت اور قومی کردار کو سراہا۔پیر پگارا نے کہا کہ پاکستان پر آنے والی ہر مصیبت اور آفت میں سب سے پہلے پاک فوج ڈھال بن کر سامنے آتی ہے.

ہماری عزت پاکستان کی وجہ سے ہے اور اس ریاست کو پاک فوج نے بچایا ہوا ہے. خدا ہماری فوج کو ملک کے تحفظ اور حفاظت کیلیے ہمیشہ سلامت رکھے۔انہوں نے ملک کے دفاع و استحکام کیلیے پاک فوج کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔دسمبر 2024 میں اپنے ہزاروں مریدین سے خطاب میں پیر پگارا نے کہا تھا کہ آپ سب اپنے بچوں کو سمجھائیں چاہے غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہے ہم فوج کے ہیں. دہشتگردی کسی سیاستدان نہیں فوج کی وجہ سے کم ہوئی ہے. ملک جس حالات سے گزر رہا ہے .ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے صرف ملک بچانا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں کوئی قومی سطح کا لیڈر نہیں بچا. اگر کوئی فیڈریشن کو بجا سکتا ہے یا بچاتا آیا ہے تو وہ فوج ہے. پاک فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں. ملک کی وجہ سے ہماری عزت محفوظ ہے، جن ممالک کی فوجیں کمزور ہیں وہ دنیا میں دھکے کھارہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیر پگارا نے پاک فوج کی کی وجہ سے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار