ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی سوشل میڈیا پر وائرل دلکش ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین میں بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ ویڈیو فیشن ڈیزائنر عمر عالم کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی جہاں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے اور مسکراتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین کا دوستانہ اور بے تکلف انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے اس رویے کو نارمل اور شوبز انڈسٹری کے لیے عام قرار دیا جبکہ کچھ افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین ایک شادی شدہ شخص ہیں اس لیے اس قسم کی بے تکلفی مناسب نہیں۔ چند صارفین نے اداکارہ اقراء عزیز کی غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے۔
مزید پڑھیںشادی اور طلاق کی پیشگوئی، ہانیہ عامر نے نجومی کو کیا جواب دیا؟
View this post on Instagramدوسری جانب، ہانیہ عامر کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر تقریب میں خوش مزاج اور دوستانہ انداز میں نظر آتی ہیں اور اس ویڈیو کو غیر ضروری تنازع کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ رائے بھی دی کہ ہانیہ عامر اور یاسر حسین کے درمیان یہ دوستانہ رویہ ممکنہ طور پر ان کی مشترکہ سماجی اور پیشہ ورانہ جان پہچان کا نتیجہ ہے۔
مجموعی طور پر یہ ویڈیو ایک بار پھر شوبز شخصیات کی نجی زندگی، عوامی رویے اور سوشل میڈیا پر تنقید کے رجحان کو نمایاں کرتی دکھائی دیتی ہے جہاں ہر منظر مختلف زاویوں سے دیکھا اور پرکھا جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر اور سوشل میڈیا یاسر حسین
پڑھیں:
والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر استعمال کرنے والے کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت ترین پابندیوں کا باقاعدہ اطلاق کر دیا ہے۔ ان نئی پالیسیوں کا مقصد نوجوانوں کو نامناسب مواد اور آن لائن ہراسانی سے بچانا ہے۔
دنیا بھر میں نئی سیٹنگز کا فوری اطلاقکمپنی کی جانب سے جاری کردہ آفیشل بیان کے مطابق انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر 13 سال سے زیادہ عمر کے ’ٹین ایج‘ اکاؤنٹس پر مواد کے حوالے سے نئی اور زیادہ سخت سیٹنگز لاگو کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے
واضح رہے کہ ان سخت ترین سیکیورٹی فیچرز کو سب سے پہلے اکتوبر 2026 میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب 2 جون سے اس کا دائرہ کار دنیا بھر کے تمام ممالک تک پھیلا دیا گیا ہے۔
نامناسب مواد اور سرچ رزلٹس پر مکمل بلاکنگنئی تبدیلیوں کے تحت اب کم عمر صارفین ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور نہ ہی انہیں فالو کر سکیں گے جو اکثر اور بیشتر غیر اخلاقی یا نامناسب مواد شیئر کرتے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ ایسے تمام مشکوک اور غیر موزوں اکاؤنٹس کو 18 سال سے کم عمر صارفین کی تجاویز(ریکومینڈیشنز) اور تلاش کے نتائج (سرچ رزلٹس) میں مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا تاکہ بچے ان تک پہنچ ہی نہ سکیں۔
الائس کمپنی کے ساتھ اشتراک اور سرچ پر پابندی’میٹا‘ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مشہور عالمی تنظیم ’سیفٹی کمپنی الائس‘ کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی کم عمر صارفین سے متعلق نئے فیچرز کو تیار اور ٹیسٹ کرے گی۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں جب انسٹاگرام پر اس سیٹنگ کا آغاز ہوا تھا، تو یہ واضح کیا گیا تھا کہ کم عمر صارفین کو مخصوص سرچ اصطلاحات، جیسے نشہ آور اشیا کے استعمال اور دیگر نقصان دہ موضوعات کو سرچ کرنے سے بھی سختی سے روک دیا جائے گا۔
’لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ‘ اور والدین کا کنٹرولسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کو محفوظ ماحول دینے کے لیے ’لمیٹڈ کانٹینٹ سیٹنگ‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا
اس فیچر کے تحت اب والدین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کو پلیٹ فارم پر کسی بھی تبصرے (کمنٹس) تک رسائی حاصل کرنے سے روک سکیں۔
یہاں تک کہ اس سیٹنگ کے فعال ہونے کے بعد کم عمر صارفین خود اپنی پوسٹس پر آنے والے کمنٹس کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے، جس سے وہ کسی بھی قسم کی آن لائن ٹرولنگ یا منفی تبصروں سے محفوظ رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشتراک الائس کمپنی انسٹاگرام بچوں بک پابندی سرچ سوشل میڈیا سیٹنگ عائد فیس فیس بک لمیٹڈ کانٹینٹ میٹا والدین