معصوم بچوں کی600 نازیبا ویڈیوز بنانیوالے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
(طیب سیف)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا بڑا نیٹ ورک بےنقاب کردیا۔بچوں کی 600 سےزائد نازیبا ویڈیوزبرآمد۔
چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
این سی سی آئی اے کے مطابق معصوم بچوں کی ویڈیوزخریدنےاوربیچنے والے گروہ کے اہم کارندے تیمورمحمود کو گرفتار کر لیا گیا،راولپنڈی سےگرفتار کئے جانیوالے ملزم تیمور محمود کےقبضےسےبچوں کی 600 سےزائد نازیبا ویڈیوزبرآمد کر لی گئیں ہیں ،ملزم لڑکی بن کرکمسن بچوں کو ورغلاتا اور پھر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔
این سی سی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم تیمورمحمود کےخلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم تیمورمحمود کے ڈارک ویب سے تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں ۔این سی سی آئی اے اسلام آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم تیمور محمود نے اب تک کئی بچوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورے۔
آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: این سی سی آئی اے معصوم بچوں استحصال نیٹ ورک معصوم بچوں
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔