کراچی، خانہ فرہنگ میں پاکستانی وکلاء برادری کی کانفرنس، ایران سے اظہار یکجہتی، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: ایڈووکیٹ منیر ملک نے وکلاء برادری کیجانب سے باضابطہ بیان پڑھتے ہوئے ایران کو پاکستان کا برادر ملک قرار دیا اور خطے میں اسکے گہرے اور اسٹریٹجک کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران بالکل بھی شام، عراق یا لیبیا کیطرح نہیں بلکہ مضبوط قیادت و عوامی حمایت کے باعث بیرونی مداخلت کیخلاف ڈٹا ہوا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 39ویں خصوصی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف منظور کی گئی غیر منصفانہ قرارداد کی مذمت میں 1,740 پاکستانی وکلاء اور قانونی ماہرین کے مشترکہ قانونی بیان کے سنگِ میل کے بعد کراچی شہر سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی وکلاء برادری نے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس کانفرنس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران، اسکے عوام اور اسکی قانونی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ، سیشن کورٹ، سول کورٹ اور سٹی کورٹ سے تعلق رکھنے والے وکلاء خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس کی قیادت پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منیر احمد ملک نے کی، انکے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری غلام مصطفیٰ کورائی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اختیار علی چنا، سندھ بار کونسل کے رکن امیر بخش میتلو، ملیر کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارشد علی شر، سید صداقت علی شاہ و دیگر سینئر وکلاء مووجد تھے۔
ایڈووکیٹ منیر احمد ملک نے تمام وکلاء برادری کی جانب سے باضابطہ بیان پڑھتے ہوئے ایران کو پاکستان کا برادر ملک قرار دیا اور خطے میں اس کے گہرے اور اسٹریٹجک کردار پر روشنی ڈالی۔ ایڈووکیٹ منیر احمد ملک نے کہا کہ قومی خودمختاری اور استحکام کسی بھی ریاست کی بنیاد ہوتے ہیں، ایران بالکل بھی شام، عراق یا لیبیا کی طرح نہیں بلکہ مضبوط قیادت اور عوامی حمایت کے باعث بیرونی مداخلت کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران شدید دباؤ اور پروپیگنڈے کا سامنا کر رہا ہے، تاہم حکومتِ ایران کو کمزور کرنے کی کوششیں اور افواہیں ناکام ہونگی، کیونکہ ایرانی عوام ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور حکومتِ پاکستان بالخصوص پاکستانی وکلاء، مجسٹریٹ اور قانونی ماہرین کی مستقل اور اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹڑ سعید طالبی نیا نے مغربی میڈیا اور سائبر پروپیگنڈے، جن میں CNN، BBC اور FOX جیسے چینلز شامل ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کے خلاف غلط بیانی اور منفی تاثر سازی کی نشاندہی کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے ایران اور اس کی قیادت کے ساتھ برادرانہ یکجہتی کو سراہا۔ انہوں نے بعض پُرتشدد واقعات میں غیر ملکی خفیہ اداروں کے کردار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آخر میں انہوں نے قانونی برادری اور میڈیا نمائندگان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے دوران شرکاء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی شہداء کی یاد میں قائم یادگاری رجسٹر میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ اس موقع پر مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کیلئے خانہ فرہنگ ایران کیجانب سے شائع کردہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصانیف کے اردو تراجم پر مشتمل کتابوں کے تحائف بھی یہش کئے۔ کانفرنس کے اختتام پر مہمانان گرامی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران وکلاء برادری اور اس
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند