وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی کشمور اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار، پیشہ ورانہ اور بے مثال کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی،جبکہ سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پولیس کے شانہ بشانہ کردار کو بھی لائقِ تحسین قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی موثر اور نتیجہ خیز سرینڈر پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس کے تحت ضلع کشمور میں 26 خطرناک اور مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ اس سے قبل کل سکھر میں بھی 12 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کیا تھا، جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ کچے کے علاقوں میں جاری میگا آپریشن کے باعث جرائم پیشہ عناصر شدید دباؤ اور خوف کا شکار ہیں جبکہ ریاستی رِٹ مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے مکمل قیام اور جرائم کے خاتمے تک پولیس، سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ میگا آپریشن مزید تیز، موثر اور فیصلہ کن ہوگا۔ ضیا الحسن لنجار نے جرائم پیشہ عناصر کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوں سے کہتا ہوں کہ میگا آپریشن کی زد میں آنے کے بجائے سرینڈر کر دیں اور ہتھیار پھینک دیں، حکومتِ سندھ نے امن کا راستہ دکھا دیا ہے، عمل کریں گے تو خوش آمدید کہیں گے، بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ ابھی سرینڈر پالیسی سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائی جنکشن بارڈر اور کچہ ایریاز میگا آپریشن کے خصوصی اہداف ہیں اور ڈاکوں، ان کی کمین گاہوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ ناگزیر ہے، حکومت سندھ اپنے ٹھوس عزم اور واضح اہداف کے ساتھ آخری ڈاکو کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میگا آپریشن وزیر داخلہ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن