اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی روح اس کے کثرت پسند ورثے میں پنہاں ہے، پاکستان میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور امید ہمیشہ سانجھے رہے ہیں جبکہ قائداعظم کے وژن اور قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر پیغام جاری کر دیا۔ چیئرمین بلااول بھٹو زرداری کی دنیا بھر سے رواداری، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی تجدید کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی برادری بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف پنپتی نفرت کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے اس دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی انسانیت کی وہ زبان ہے، جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے، مذہبی ہم آہنگی لوگوں میں اعتماد کو فروغ دیتی اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی روح اس کے کثرت پسند ورثے میں پنہاں ہے، پاکستان میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور امید ہمیشہ سانجھے رہے ہیں جبکہ قائداعظم کے وژن اور قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد مشعل راہ ہے۔ بلاول بھٹو نے قائدین، شہریوں کی مساوات اور تمام مذاہب کے احترام کو ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مکالمہ دبایا جاتا ہے وہاں انتہاپسندی فروغ پاتی ہے جبکہ علما، نوجوانوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نفرت کو مسترد کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، جو قوم ہر مذہب کا احترام کرتی ہے وہ دراصل انسانیت کی قدر کرتی ہے جبکہ ہر مذہب کا احترام کرنے والی قوم ہمیشہ طاقت اور امید کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو ہم آہنگی کہا کہ

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو