آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور صائم ایوب کی دھواں دار بیٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بابراعظم اور صائم ایورب کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بڑا اسکور بنایا جس میں بیٹنگ لائن-اپ کے دیگر اہم ناموں نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔
ابتدائی طور پر پاکستان نے ہلکی شروعات کی کیونکہ اوپنر صاحبزادہ فرحان صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے زبرداست اننگز کھیلی۔
صائم ایوب نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 36 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی، شاداب خان نے بھی 46 رنز بنائے اور پاکستان کا مجموعی اسکور 200 سے بھی اوپر پہنچایا۔
مزید پڑھیںکپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور شاندار سنگِ میل اپنے نام کر لیا
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پاکستانی اسپنرز نے پہلی بار نیا کارنامہ سر انجام دے دیا
آسٹریلوی بالرز میں بین ڈورشیس نے سب سے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی باؤلرز نے بھی کچھ حصہ لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :