حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو راستہ دِکھانے لگ گیا۔

کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ناظرین کو سب سے زیادہ انتظار ہوتا ہے۔ ہائی وولٹیج میچ ویورشپ، اسپانسرشپ اور براڈکاسٹنگ آمدنی کے حوالے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

البتہ، حکومتِ پاکستان کی جانب سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میگا ایونٹ کا گروپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو مکمل پوائنٹس تو مل جائیں گے لیکن آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر مالی جرمانے عائد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

واضح رہے پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم نیدرلینڈز کے خلاف 7 فروری سے شروع کرے گا۔ جس کے بعد 10 فروری کو امریکا، اور نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو میچ کھیلے گا۔ یہ تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا نہ کھیلنے کے خلاف

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا