فائل فوٹو۔

دولت مشترکہ ممالک کی پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے ارکان کی 5 روزہ کانفرنس 3 فروری سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے، جس میں کئی ممالک سمیت پاکستان کی قانون ساز اسمبلیوں کے 150 سے زائد ارکان شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے دوران امن اور جمہوری اعتماد، فیک نیوز، مصنوعی ذہانت اور غلط معلومات، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی قانون سازی سمیت صنفی مسائل جیسے اہم موصوعات پر گفتگو کی جائے گی۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کے مطابق 3 سے 7 فروری تک سندھ اسمبلی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن، ایشیا ریجن کی 7ویں اور ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی دوسری مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ 

جس میں پاکستان، سری لنکا، مالدیپ، ملائیشیا سمیت 17 قانون ساز اداروں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ، اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی ماہرین شرکت کریں گے۔ 

اسپیکر سندھ اسمبلی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس کا عنوان 'مستقبل کی پارلیمنٹ: اعتماد، شمولیت، جدت اور امن کے ذریعے جمہوریت کی نئی تعریف' ہے۔

کانفرنس کے دوران امن اور جمہوری اعتماد، پارلیمانی تعلیم، جعلی خبریں، مصنوعی ذہانت اور غلط معلومات، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی قانون سازی، صنفی مسائل، ٹیکنالوجی اور آن لائن ہراسانی جیسے اہم موضوعات پر سیشنز ہوں گے۔

کانفرنس سے کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اسٹیفن ٹوِگ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹری ایسوسی ایشن

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن