کھپرو: ذاتی جھگڑے کو مذہبی رنگ دینا افسوسناک ہے، شہری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھپرو (جسارت نیوز) کھپرو میں ذاتی جھگڑوں کو مذہبی رنگ دینا افسوسناک، کھپرو میں امن و بھائی چارے پر زور۔کھپرو میں جٹ برادری اور مالھی برادری کے درمیان پیش آنے والے ایک ذاتی نوعیت کے تنازعے کو بعض عناصر کی جانب سے مسلسل مذہبی رنگ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ شہر کے امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو میں جٹ برادری اور مالھی برادری کے درمیان پیش آنے والے ایک ذاتی نوعیت کے تنازعے کو بعض عناصر کی جانب سے مسلسل مذہبی رنگ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ شہر کے امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ واقعہ دراصل چند افراد کے درمیان ایک ذاتی جھگڑا تھا، جس کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے باوجود بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور غیر ذمہ دار رپورٹس میں بار بار ‘‘ہندو دکاندار’’ جیسے الفاظ استعمال کر کے معاملے کو دو مذاہب کے درمیان تنازعہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، جو یکطرفہ اور اشتعال انگیز رپورٹنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل مالھی برادری کی جانب سے جٹ برادری کے افراد پر تشدد کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے، تاہم اس موقع پر جٹ برادری نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور معاملے کو مذہبی یا نفرت انگیز رنگ نہیں دیا۔شہری اور سماجی حلقوں نے اس طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صحافت کو ذاتی، برادری یا مذہبی تعصبات سے بالاتر ہو کر صرف حقائق کی بنیاد پر انجام دیا جائے، تاکہ شہر کا امن خراب نہ ہو اور بھائی چارہ برقرار رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھپرو میں کے درمیان
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ