data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260202-08-13
کراچی /کندھکوٹ(نمائندہ جسارت/ اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری و ٹاؤن ناظم محمد یوسف نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور پوراسندھ ڈاکوراج کے حوالے ہے عوام غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔۔سندھ میںعام آدمی تو کیا خود پولیس بھی غیرمحفوظ بن چکی ہے ،شکارپورمیں ایس ایچ اوکا ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل واضح مثال ہے۔عملی طور پرملک میں چند خاندان حکومت اور ملکی وسائل پر قابض ہیں۔اس لیے جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بدل دونظام تحریک چلا رہی ہے۔ وفاق کے حوالے اور نہ ہی نیا صوبہ شہر کراچی کے مسائل کا حل بااختیاربلدیاتی نظام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کندھکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب اورپریس کلب کے نومنتخب عہدادران کو مبارکباد کے موقع پربات چیت کے داروان کیا۔ قبل ازیں انہوں نے شہری اتحاد کے صدر اور پیپلزپارٹی منارٹی ونگ سندھ کے نائب صدر صدرڈاکٹر مہرچندکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری امداداللہ بجارانی ،ضلعی امیرغلام مصطفی میرانی ودیگر مقامی ذمے داران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ سانحہ گل پلازہ میں قیمتی انسانی جانوں و املاک کا نقصان حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے میئر کراچی کے پاس 55 ارب روپے کا بجٹ ہے اس کے باوجود کراچی میں 250 افراد ڈمپر کی زد میں آ کر جانبحق ہو گئے 27 بچے کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوئے ۔ واحد صوبہ سندھ ہے جہاں جمہوریت کی نرسری بلدیاتی نظام قائم ہے اسے بھی تباہ کیا جا رہا ہے نہ اختیار ہے نہ وسائل ہیں عوام موبائل فون بجلی بل بیلنس اور ماچس تک پر ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن سہولیات ناپید ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں سڑکیں تباہ حال ہیں پینے کا پانی تک میسر نہیں سول ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات نہیں سول ہسپتال کو شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے شراب خانہ کھولنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ہم عوام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور عوامی طاقت کے ذریعے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف کا پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے ساتھ گروپ فوٹو‘ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بارکشمور میں وکلا سے خطاب اور بار کے نومنتخب صدر آفتاب احمد چنا کو مبارکبادجبکہ اقلیتی رہنما وشہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر مہرچند سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن