عالمی بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا کی4 روزہ دورے پر پاکستان آمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-08-16
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک کے صدر اجے بنگا دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، پاکستان میں معاشی اصلاحات، بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازع پر بات چیت متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ اجے بنگا کی وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، توانائی، اقتصادی امور حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، انہیں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجے بنگا کے اس دورہ کے دوران عالمی بینک کے ساتھ 10سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے، عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035ء تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حاضری دی۔ انہوں نے ٹیکسلا میوزیم روانہ ہو گیا۔
پشاور: وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیرخزانہ مزمل اسلم عالمی بینک کے صدر اجے بنگااوروفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ دے رہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی بینک کے صدر اجے اجے بنگا
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :