کشمیر ریلی: پاکستان ہمسایوں سے امن چاہتا، جارحیت پر مٹا دینگے: پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
لاہور (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے مال روڈ پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام نکلنے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریو تم لوگوں نے دل جیت لیے ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تاریخ رقم کر دی ہے پورا پاکستان پیپلز پارٹی کا میدان بنے گا۔ شاندار ریلی پرفیصل میر ڈاکٹر عائشہ اور مجید غوری کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں سے امن چاہتا ہے مگر جارحیت کرنیوالوں کو نیست نابود کر دینگے۔ جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،فیصل میر،ڈاکٹر عائشہ شوکت اور ذیشان اکبر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مجید غوری نے ادا کیے۔ریلی میں رانا جمیل منج،بیگم ناصرہ شوکت،سبط حسن،شاہدہ جبیں،ذیشان شامی،آغا تقی،عارف خان،عدنان گورسی،منظر عباس کھوکھر،فیاض بھٹی،بابا نامہ،چودھری ریاض،عمران ڈوگر،عامر نصیر بٹ،شاہد عباس ایڈوکیٹ،رانا صفدر دلشار،ندیم ملک۔ایڈون سہوتراسمیت ہزاروں جیالے شریک تھے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فیصل میر اورمجید غوری کو شاندار ریلی پر مبارکباد دیتے ہیں،ہماری جنگ کسی حکمران کیخلاف نہیں،دہشتگردی،بیروز گاری کیخلاف ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاھور کے صدر فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور نے گزشتہ روز کشمیر کے حق میں اور نریندر مودی کے خلاف ایسی عوامی قوت دکھائی ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلے کبھی نظر نہیں آئی۔ ہمیں یقین ہے اگر بھارت پرامن طریقے سے کشمیر آزاد نہیں کرتا تو پاک فوج فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم آئندہ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ تخت لہور آج کانپ رھا ہے،لاھور کے جیالوں اور جیالیوں نے ایک ملین مارچ کر دکھایا ہے۔ پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو دستور اور عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا،عوامی رکشہ یونین کے صدر ذیشان اکبر نے کہا کہ عوامی رکشہ یونین آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شریک ہے،کشمیر بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان بنے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔