ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی افواج کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد گروہ قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ارکان نے پاسدارانِ انقلاب سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سبز فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ اجلاس کے دوران اراکین نے امریکا، اسرائیل اور یورپ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یورپی یونین کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوابی قانون کے آرٹیکل 7 کے تحت یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد گروہ تصور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیںایران پر حملہ خطے میں جنگ کا باعث ہوگا، خامنہ ای کی امریکا کو تنبیہ
ایران سے ڈیل یا تصادم؟ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو لاعلم رکھنے کا عندیہ دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی یورپی ممالک کے فوجی اتاشیوں کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی اور اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیصلے کے فوری عملی اثرات کیا ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ قانون پہلی بار 2019 میں منظور کیا گیا تھا، جب امریکا نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
یہ اجلاس ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی خمینی کی جلاوطنی سے واپسی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو دہشت گرد
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔