کراچی میں ممکنہ احتجاج، ایم پی او کے تحت 180 افراد نظر بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 180 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سب سے زیادہ 51 افراد کو ایسٹ زون سے حراست میں لیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ احتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش یا بدامنی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس کارروائی پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ انہوں نے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بلاجواز گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پُرامن سیاسی جماعت ہے جو آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اس طرح کے اقدامات سیاسی دباؤ ڈالنے کے مترادف ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔