کراچی :امن و امان کو خطرہ‘ 180 افراد کے نام 3 ایم پی او فہرست میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260202-01-16
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں امن وامان خراب کرنے کے خدشات کے پیش نظر 180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایم پی او آرڈر کے تحت 180 افراد کے نام نظر بند کرنے کی فہرست میں شامل ہے، جن میں ضلع وسطی سے 24، ضلع جنوبی سے 21، ضلع شرقی سے 51، ضلع کیماڑی سے 23، ضلع کورنگی سے 22، ملیر سے 9 اور ضلع غربی سے 30 افراد کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے فہرست میں شامل افراد کے بارے میں بتایا کہ یہ افراد راستے بند کرنے، دھرنے اور امن و امان کی صورت حال خراب کر سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مزید بتایا گیا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں عوامی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگا لہٰذا فہرست میں شامل تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔فہرست میں شامل افراد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے ملیر جیل منتقل کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن افراد کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور یہ گرفتار کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فہرست میں محکمہ داخلہ افراد کے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔