شکرگڑھ ٹی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ غلط انجیکشن، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکرگڑھ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کے بعد اسپتال میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث انجیکشن لگاتے ہی اس کی والدہ کی حالت بگڑی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
واقعے کے بعد ورثا نے لاش اسپتال میں رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ذمہ دار عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں علاج کے نام پر لاپرواہی معمول بن چکی ہے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔
دوسری جانب متعلقہ ڈاکٹر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاتون کی موت انجیکشن کے باعث نہیں بلکہ ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔