خلیجی ممالک کیلئے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفکیٹ کی شرط کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کیلئے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفکیٹ کی شرط کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
بیورو کے مطابق یہ شرط پہلے یکم فروری 2026 سے نافذ کی جانی تھی، تاہم اب اس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں موجود محنت کشوں، ہنرمند افراد اور بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند شہریوں کو تیاری کیلئے مزید وقت مل جائے گا، جس سے سفری اور دستاویزی امور میں آسانی پیدا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ توسیع کا مقصد خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے بہتر اور منظم مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ عالمی معیار کے مطابق ہنر اور سافٹ اسکلز کے ساتھ ملازمت کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔
گرفتاری بے لگام طاقت کی ہوس سے تعبیر ، امریکی عدالت کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف مہم میں گرفتار 5 سالہ بچے کی رہائی کا حکم
درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹس اور مستند ذرائع سے تازہ ہدایات اور تقاضوں سے باخبر رہیں۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اس سے قبل بیرون ملک ملازمت کیلئے نئے آن لائن پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ سے متعلق وضاحت بھی جاری کی تھی۔ بیورو کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق بعض غیر ذمہ دار عناصر یہ تاثر دے رہے تھے کہ یکم فروری 2026 سے بیرون ملک جانے والے تمام افراد کیلئے آن لائن پروٹیکٹر (ای پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جو درست نہیں۔
بیورو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے صرف سرکاری اعلانات پر اعتماد کریں۔
آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے، تاریخ رقم
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔