کیڈٹ کالج وارسک میں آل پاکستان تقریری مقابلہ، ملٹری اکیڈمی کاکول کی پہلی پوزیشن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پشاور:
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام کیڈٹ کالج وارسک میں تین روزہ آل پاکستان تقریری مقابلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے مختلف صوبوں اور تعلیمی اداروں سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی نارتھ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
انگریزی تقریری مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مقابلے میں کیڈٹ عبداللہ نے پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سچیت احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اُردو تقریری مقابلے میں ون اسٹیپ ایجوکیشن سسٹم کے مبارک علی نے پہلی اور اسلامک سائنس کالج اسلام آباد کے محمد احسان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
طلباء و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تقریری مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اعتماد کو نکھارتے ہیں اور تعلیمی مواقع قومی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شرکاء نے شاندار اور منظم تقریب کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تقریری مقابلے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔