کیڈٹ کالج جیسے ادارے مستقبل کے معمار تیار کر رہے ہیں ، نواب علی وسان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیرپور کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کیڈٹ کالج خیرپور میں پیرینٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ شاندار اور پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی نواب علی وسان کے کیڈٹ کالج خیرپور پہنچنے پر کالج انتظامیہ کی جانب سے روایتی انداز میں پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد کیڈٹس نے منظم، باوقار اور شاندار پریڈ پیش کی جسے مہمانِ خصوصی سمیت شرکاء نے بھرپور داد دی تقریب کے دوران نواب علی وسان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے اور کیڈٹ کالج خیرپور کے مثالی نظم و ضبط، اعلیٰ تعلیمی معیار اور تربیتی نظام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج جیسے ادارے ملک و قوم کے مستقبل کے معمار تیار کر رہے ہیں اور یہاں کا ڈسپلن قابلِ تقلید ہے اس موقع پر نواب علی وسان کو کیڈٹس کی جانب سے تیار کیے گئے مختلف تعلیمی، فکری اور تخلیقی ٹیبلوز کا معائنہ بھی کروایا گیا، جنہیں دیکھ کر نواب علی وسان نے کیڈٹس کی صلاحیتوں اور محنت کو بے حد سراہا اور اسے ادارے کی مثبت تربیت کا مظہر قرار دیانواب علی وسان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید کیڈٹ کے والد کو سلام پیش کیا اور شہید کیڈٹ کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔انہوں نے ادارے اور طلبہ کی سہولت کے لیے متعدد بنیادی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان بھی کیا، جن میں واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب، سڑک کی تعمیر، ایمبولینس کی فراہمی اور طلبہ کے لیے دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواب علی وسان نے کیڈٹ کالج
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔