سندھ طاس معاہدے کے منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں :وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتے ہیں۔
آبی ذخائر کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان اور اقوام عالم کو آبی ذخائر کے دیرپا تحفظ اور مؤثر انتظام کے عزم کے اعادہ کا موقع فراہم کرتا ہے، آبی ذخائر کا تحفظ محض موسمیاتی تغیر سے بچاؤ کے لیے ایک ماحولیاتی فریضہ نہیں بلکہ یہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماجی فلاح و بہبود کا ضامن بھی ہے۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 22 خوارج جہنم واصل
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انڈس واٹرز ٹریٹی 1960 کے مکمل اور منصفانہ نفاذ پر یقین رکھتا ہے اور پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے بھرپور انداز میں مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال یہ عالمی دن ’’آبی ذخائر اور روایتی علم: ثقافتی ورثے کی پاسداری‘‘ کے نہایت موزوں عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو ہمیں آبی ذخائر کے ثقافتی پس منظر اور ان کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ، اہم امور پر تبادلہ خیال
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔