Jang News:
2026-06-02@23:12:20 GMT

قدرت کیساتھ ہونیوالی دہشتگردی کو روکنا ہو گا: مصدق ملک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

قدرت کیساتھ ہونیوالی دہشتگردی کو روکنا ہو گا: مصدق ملک

مصدق ملک—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں قدرت کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی کو روکنا ہو گا۔

اسلام آباد میں ورلڈ ویٹلینڈز ڈے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جنگلی حیات انسانی زندگی کے لیے بہت اہم ہے، ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے، محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں آلودگی پر قابو پانا ہوگا، پانی بنیادی ضرورت ہے، دنیا بھر میں دیکھیں جہاں جہاں پانی ہے وہاں آبادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرت سے ہمارا صدیوں کا رشتہ ہے، کسی پرانے گاؤں میں جائیں تو نظر آئے گا کہ کتنے ستارے ہیں، سائنس نے یہی بتایا ہے کہ اب تک جتنے سیارے اور گیلیکسیز ہیں یہ بے جان ہیں، صرف ہمارے سیارے زمین پر زندگی موجود ہے، پانی میں زندگی کی موجودگی ضروری ہے، ہم جو قدرت پر ظلم کر رہے ہیں وہ رکنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے راول ڈیم آیا تو یہاں تعفن نہیں تھا، آپ کو معلوم ہے آج یہاں تعفن کیوں ہے؟ یہاں اردگرد کی آبادیوں کا فضلا گرتا ہے، بتایا گیا کہ یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگ رہا ہے، یہیں سے راولپنڈی اسلام آباد کو پانی جا رہا ہے، فلٹر یشن پلانٹ کا برسوں سے ٹینڈر کا معاملہ چل رہا ہے، قدرت سے جنگ کا پہلا نقصان خاموشی ہے، ہم یہ قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں۔

چند لوگوں نے معاشرے سے امید چھین لی: مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ چند لوگوں نے معاشرے سے امید چھین لی ہے۔

 وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگنے تک فضلہ جمع کرنے کا متبادل نظام بنانے کی کوشش کریں گے، ہمیں نیچر پر ظلم بند کر دینا چاہیے، جن آبادیوں کی زندگی دلدلی علاقوں میں گزرتی ہے وہ متاثر ہوتے ہیں، پاکستان کی 99 فیصد آبادی ایف 6، ڈی ایچ اے، کلفٹن، بحریہ میں نہیں رہتی، یہ صرف پانی، جھیلیں اور کشتیاں نہیں، لاکھوں لوگوں کا ذریعۂ روزگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وٹ لینڈز پر گزارا کرنے والے خاندانوں کے لیے یہ زندگی اور بقا کا سوال ہے، یہ وسائل 99 فیصد عوام کے لیے ہیں، ناکہ صرف اشرافیہ کے لیے، درخت اور وٹ لینڈز ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ عوامی روزگار کا سہارا ہیں، یہ ملک ایلیٹ نہیں، ان 99 فیصد لوگوں کا ہے جو قدرتی وسائل پر انحصار کرتے ہیں، وٹ لینڈز تباہ ہوں گی تو روزگار ختم ہو گا، درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں، عام آدمی کی معیشت پر وار ہے، سندھ حکومت نے ایک پارک میں جنگل لگایا جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ جب اس پارک میں داخل ہوا تو تعفن تھا، مسئلہ وہاں بھی یہی تھا کہ فضلہ پھینکا جاتا ہے، امونیا گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زیادہ خطرناک ہے، سب سے غلیظ کاربن سنک یہ وٹ لینڈ ہیں، مینگروز کے جنگلات کاربن سنک ہیں، قدرت کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کا طریقہ یہ جنگلات ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مصدق ملک نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم