علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے، علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی اور کہا کہ علیمہ خان کے اکاونٹ اور شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہونگے وہ عدالت میں پیش نہیں ہونگی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی نہ عدالت کو ہائیجیک کرسکتی ہے، عدالت نے مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے احکامات دئیے ہیں، ملزمہ کا شروع دن سے رویہ غیر زمہ دارانہ ہے، ملزمہ عدالت پیش ہی نہیں ہورہی تو شناختی کارڈ یا بینک اکاونٹ کیسے ڈی فریز کئے جائیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اور علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایس پی راول علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کرے،
ملزمہ جب تک عدالت پیش نہیں ہوگی بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردئیے اور مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
استغاثہ کے گواہان عدالت میں موجود تھے، مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، عدالت نے آج جرح کے لئے مزید گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بینک گروپ کی اہم معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بینک گروپ کی اہم معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کے فروغ کیلیے بڑا اقدام خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشت گردی کیلئے صوبائی ادارے مضبوط کرے: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :