قابض و سفاک اسرائیلی ریجیم کے سرکاری ٹیلیویژن نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صیہونی ریجیم نے جنگ غزہ کے ابتدائی دنوں میں ہی حماس کے اس سینئر رہنما کو قتل کر ڈالنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس پر وقتا فوقتا عملدرآمد کی کوششیں کیجاتی رہی ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض و سفاک اسرائیلی ریجیم کے سرکاری عسکری ٹیلیویژن چینل کان نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے کیسے جنگ غزہ کے ابتدائی دنوں کے دوران، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کی ٹارگٹ کلنگ کے اپنے مشن کو منسوخ کیا۔ عبری زبان کے اس صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ خلیل الحیہ کو بیروت ایئرپورٹ پر پہنچنے کے فوراً بعدد اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جانا طے تھا.

. جس کے بعد اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خلیل الحیہ کا سراغ لگا لیا اور وہ تمام بموں کو گرا دینے کے لئے تیار تھے.. لیکن پھر یہ حملہ آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا کیونکہ اس وقت تک خلیل الحیہ کے درست مقام کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی! صیہونی رپورٹ کے مطابق خلیل الحیہ کا نام شروع سے ہی اسرائیلی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں شامل رہا ہے جبکہ یہ بات، گذشتہ ستمبر میں قطری دارالحکومت دوحہ میں اس فلسطینی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں کے خلاف ہونے والے اسرائیلی حملے میں کھل کر سامنے آئی تھی۔ 

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2025 کے روز قابض صہیونی رژیم نے دوحہ میں بھی حماس کے اس سینئر رہنما کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، جب اسرائیلی جنگی طیاروں نے دوحہ میں ایک ایسے مقام پر حملہ کیا کہ جہاں جنگ بندی تجاویز پر گفتگو کے لئے حماس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہو رہا تھا۔ خلیل الحیہ اس حملے میں بھی بچ گئے تھے لیکن اس حملے میں ان کے آفس سیکرٹری جہاد لبد، ان کا بیٹا ہمام الحیہ اور ان کے 3 ساتھی شہید ہوئے تھے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خلیل الحیہ حماس کے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم