اچھرہ صرافہ مارکیٹ سے کروڑوں کا سونا ہتھیانے کا معمہ حل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اچھرہ صرافہ مارکیٹ کے تاجروں سے دھوکہ دہی سے کروڑوں روپے کا سونا ہتھیانے کا معمہ حل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ اچھرہ میں میڈیا نمائندوں سے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ اچھرہ صرافہ مارکیٹ کے تاجروں سے دھوکہ دہی سے کروڑوں روپے کا سونا ہتھیانے والے ملزم سے 15 کروڑ سے زائد مالیت کی برآمدگی کرلی گئی ہے۔
ملزم سے 1734 گرام سونا برآمد اور 3 کروڑ سے زائد نقدی بھی برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سے کروڑوں مالیت کی گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم تاجروں سے سونا ہتھیانے کے بعد مارکیٹ سے فرار ہو گیا تھا۔ یہ ایک سوچی سمجھی واردات تھی اور واردات کرنے سے پہلے ملزم اپنا گھر اور اپنی گاڑیاں بیچ چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایف ائی آر ہونے کے فوری بعد انویسٹیگیشن پولیس کی مختلف ٹیمز کو ٹاسکنگ دی گئی ہے۔ اس سلسلہ ہم نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ ملزم بیرون ملک فرار نہ ہو اور جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے۔
سید ذیشان رضا نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ہیومن انٹیلیجنس دونوں پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائی گئی ، تاکہ ریکوری زیادہ سے زیادہ ہو۔ ملزم کے خلاف متعلقہ تھانہ میں 20 مقدمات درج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونا ہتھیانے سے کروڑوں
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔