روسی فارن انٹیلیجنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی صدر کیجانب سے ملکی جاسوسی و انٹیلیجنس ایجنسیوں کو، کئی ایک افریقی ممالک کو غیر مستحکم بنانیکے احکامات جاری کئے گئے ہیں اسلام ٹائمز۔ روسی فارن انٹیلیجنس سروس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے، کئی ایک افریقی ممالک کو غیر مستحکم بنانے کے احکامات کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اس تنظیم نے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمانوئل میکرون نے فرانسیسی انٹیلیجنس سروسز کو افریقہ میں "ناپسند رہنماؤں" کو ختم کر دینے کے منصوبے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے مطابق، اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس، 3 جنوری کے روز برکینا فاسو میں ہونے والی ناکام بغاوت میں بھی ملوث تھا نیز وہ صحارا-ساحل خطے کے ممالک کو بھی مسلسل غیر مستحکم بناتا رہے گا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ پیرس، افریقہ میں اپنی سیاسی واپسی کے مواقع کی شدت سے تلاش کر رہا ہے، روسی فارن انٹیلیجنس سروس نے وضاحت کی کہ فرانس، مڈگاسکر کے منتخب صدر مائیکل رینڈرینیرینا کا تختہ الٹنے کے طریقوں پر بھی غور کر رہا ہے۔ روسی فارن انٹیلیجنس سروس نے مزید بتایا کہ اب فرانس نے مختلف دہشتگرد گروہوں کی کھلی حمایت کا رُخ بھی کر لیا ہے کہ جو افریقی براعظم میں اس کے اہم اتحادی بن چکے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روسی فارن انٹیلیجنس سروس نے

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع