والد گرامی شہید سید حسن نصر اللہ کے انتقال پر سید عباس عراقچی کا تعزیتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
شہید سید حسن نصر اللہ کے والد محترم کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ایک مجاہد، مزاحمتکار اور ملت اسلامیہ کے خادم بیٹے کی پرورش پر مبنی مرحوم کی مومنانہ زندگی اور قابل قدر تعلیمی کردار، اس عظیم خاندان کیلئے باعث فخر ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے والد بزرگوار سید عبدالکریم نصر اللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
(اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے)
انا لله و انا الیه راجعون
(ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے)
میں شہید سید حسن نصر اللہ کے والد محترم سید عبدالکریم نصر اللہ مرحوم کے انتقال پر انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ایک مجاہد، مزاحمتکار اور ملت اسلامیہ کے خادم بیٹے کی پرورش پر مبنی مرحوم کی مومنانہ زندگی اور قابل قدر تعلیمی کردار، اس عظیم خاندان کے لئے باعث فخر ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
سید عباس عراقچی
وزیر خارجہ، اسلامی جمہوریہ ایران
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصر اللہ کے کے انتقال پر
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔