بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ 60 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہوگا، آبی ذخائر کے عالمی دن پر شیری رحمان کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ویٹ لینڈز کے تحفظ کو قومی بقا کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 225 سے زائد اہم ویٹ لینڈز موجود ہیں، جن میں سے 19 ریمسار کنونشن کے تحت شامل ہیں، جبکہ ان کا مجموعی رقبہ 13 لاکھ 43 ہزار 807 ہیکٹر پر محیط ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ ویٹ لینڈز پاکستان کے پانی، ماحول اور ثقافت کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ریمسار کنونشن 1971 کا رکن ہے، جو ویٹ لینڈز کے مؤثر تحفظ اور دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عالمی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پانی کو جنگی ہتھیار بنانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، صدر اور وزیرِ اعظم
سینیٹر شیری رحمان کے مطابق پاکستان میں فی کس دستیاب پانی کی مقدار 1951 میں 5 ہزار 300 مکعب میٹر تھی، جو کم ہو کر 2023 میں صرف 740 مکعب میٹر رہ گئی ہے، جو سنگین آبی بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 315 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے لیے اضافی 60 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان دنیا میں کاربن کے اخراج میں کم سے کم حصہ ڈالتا ہے، لیکن ویٹ لینڈز ہمیں شدید موسمی اثرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہاؤس پلانٹس: ماحولیاتی انقلاب کی طرف ایک مثبت قدم
شیری رحمان نے کہا کہ ویٹ لینڈز سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی اور سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرات کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پانی کے تحفظ کے لیے مؤثر قوانین اور باہمی اعتماد کو ناگزیر قرار دیا۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے اصولوں کی خلاف ورزی اور پانی سے متعلق ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات مستقبل میں پاکستان میں پانی کی قلت کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے قدرتی بہاؤ میں رکاوٹیں لاکھوں افراد کی زندگی، روزگار اور خوراک کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی شیری رحمان ویٹ لینڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانی ویٹ لینڈ ویٹ لینڈز انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید :