Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:45:57 GMT

آسٹریلیا نے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

آسٹریلیا نے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑا اعلان کردیا

آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت پاکستان میں تعلیم کے ذریعے  اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. جس کے تحت پاکستانی شہریوں کو آسٹریلیا میں ماسٹرز سطح کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اسکالرشپس 2027 میں شروع ہونے والے تعلیمی پروگرامز کے لیے دی جائیں گی۔آسٹریلیا کی بین الاقوامی ترقیاتی معاونت کا مقصد پاکستان اور خطے کے لیے پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طویل المدتی استعداد کار میں اضافہ، قیادت کی تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی روابط قائم کیے جاتے ہیں۔آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربے، قیادت کی صلاحیت اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ پروگرام میں خواتین، معذور افراد اور دیگر محروم طبقات کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔پاکستان کے لیے ترجیحی شعبوں میں ماحولیاتی تبدیلی، خواتین اور بچیوں کا بااختیار بنانا، زراعت اور آبی وسائل کا تحفظ، انفراسٹرکچر اور جامع معاشی ترقی شامل ہیں۔ یہ شعبے آسٹریلیا اور پاکستان کی حکومتیں باہمی مشاورت سے طے کرتی ہیں۔اسکالرشپس صرف ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے لیے ہوں گی اور وہی امیدوار اہل ہوں گے جن کے پاس پہلے سے مساوی ڈگری موجود نہ ہو۔ درخواست دہندگان کا پاکستانی شہری ہونا.

پاکستان میں مقیم ہونا، 16 سالہ تعلیم مکمل ہونا اور کم از کم 5 سال کا متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ ہونا لازمی ہے۔ عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔منتخب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس، واپسی کا ہوائی ٹکٹ، رہائشی اخراجات، ہیلتھ انشورنس، تعارفی تعلیمی پروگرام اور تحقیقی فیلڈ ورک الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ اسکالرشپ مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو کم از کم دو سال پاکستان واپس آ کر خدمات انجام دینا ہوں گی۔

2027 کے لیے درخواستوں کا آغاز یکم فروری 2026 سے ہو چکا ہے جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔ درخواستیں صرف OASIS آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکیں گی۔آسٹریلیا ایوارڈز اسکالرشپس کو پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے بین الاقوامی تعلیم اور قیادت کے مواقع فراہم کرنے والا ایک جامع پروگرام قرار دیا جا رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پروگرام کے کے لیے کے تحت

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا