Jasarat News:
2026-06-02@23:57:09 GMT

امریکہ: ایک ہی لاٹری ٹکٹ سے متعدد انعامات جیتنے والا شہری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

امریکہ: ایک ہی لاٹری ٹکٹ سے متعدد انعامات جیتنے والا شہری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 امریکا میں کرسمس کی ایک عام سی روایت نے ایک شخص کے لیے غیر متوقع خوشخبری لے کر آ گئی، جب انہیں والد کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لاٹری ٹکٹ ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا سبب بن گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیتنے والے شخص کا تعلق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس سے ہے جبکہ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے رہائشی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی والد نے کرسمس کے موقع پر انہیں لاٹری کا ٹکٹ تحفے میں دیا، لیکن اس سال یہ روایت ان کے لیے شاندار نتیجہ لے کر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ٹکٹ سے 10 ہزار ڈالر کا انعام نکلنے کے بعد، حیران کن طور پر اسی ٹکٹ پر مزید 10 ہزار ڈالر کا انعام بھی جیتا گیا، جس کے بعد مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

لاٹری جیتنے والے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر متوقع اور یادگار لمحہ ہے اور انہوں نے اس موقع پر والد کی جانب سے دی جانے والی ہر سال کی یہ چھوٹی سی روایت کو خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ یاد کیا۔

اس دلچسپ واقعے نے نہ صرف ان کے لیے مالی خوشحالی کا سبب بنایا بلکہ مقامی میڈیا میں بھی اسے کرسمس کی خوشیوں میں شامل غیر معمولی کہانی کے طور پر پیش کیا گیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

 ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں