ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت فیصلہ کرتے ہوئے 1800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا  کے مطابق معطل کی جانے والی ایجنسیاں عمرہ کے شعبے میں سرگرم تقریباً 5800 غیر ملکی ایجنسیوں کا ایک نمایاں حصہ ہیں۔ وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور ان شکایات کا سدباب کرنا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سامنے آ رہی تھیں۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی باقاعدہ اور مرحلہ وار جائزے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ اس جائزے کے دوران متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیاں پائی گئیں، جن میں زائرین کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ، رہنمائی اور مجموعی انتظامی امور شامل تھے۔

وزارتِ حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی کے مطابق متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معطلی فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا تک محدود ہے اور اس کا اطلاق پہلے سے جاری ویزوں یا بکنگ پر نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن زائرین کے ویزے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں یا جن کے عمرہ پیکیجز پہلے سے بک ہیں، وہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں تمام سہولیات حسبِ معمول فراہم کی جائیں گی۔ وزارت نے اس حوالے سے زائرین کو مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

غسان النعیمی کے مطابق وہ ایجنسیاں جو مقررہ مدت کے اندر وزارت کے طے شدہ معیار پر پورا اتریں گی، ان کے معاہدے دوبارہ بحال کر دیے جائیں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ جو ایجنسیاں اس مہلت کے باوجود اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں ناکام رہیں گی، ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی نگرانی اور جانچ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ عمرہ شعبے کی ساکھ کو مضبوط کیا جا سکے اور زائرین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت حرمین شریفین آنے والے زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ