دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایجنسیوں اور پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اظہر خان مغل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ بار ملتان یہ سمجھتی ہے کہ جیسے ہی پاکستان نے انڈیا کو عبرت ناک شکست دی ہے تو پاکستان سے انڈیا کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر لوگوں میں بھی نفرت موجود ہے، اس کے ساتھ ساتھ کچھ غیر مسلم ممالک بھی پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل نے جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال، نائب صدر حافظ شعیب قریشی، ممبران ایگزیکٹیو بلال ابرار آرائیں، نادرہ نور اور حمزہ خان کے ہمراہ بلوچستان دہشت گردی کے خلاف پریس کانفرنس میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو صرف انڈیا نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی کمزور کرنا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ بار ملتان یہ سمجھتی ہے کہ جیسے ہی پاکستان نے انڈیا کو عبرت ناک شکست دی ہے تو پاکستان سے انڈیا کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر لوگوں میں بھی نفرت موجود ہے، اس کے ساتھ ساتھ کچھ غیرمسلم ممالک بھی پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں، جس کی بنیاد پر مختلف طریقوں سے پاکستان میں دہشت گردی کو بڑھانے کے لئے کوشش کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایجنسیوں اور پاک فوج کے کردار اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں پاک فوج نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں جو شہرت اور نیک نامی ملی ہے وہ انڈیا سمیت پاکستان کے کسی دشمن کو بھی ہضم نہیں ہو رہی، جنگ میں پاکستان کی طرف سے جو رافیل طیارے گرائے گئے وہ فرانس اور اس یہودی لابی کی شکست ہے، جو پاکستان کے دشمن ہیں، انڈیا کے ساتھ جنگ میں پاک فوج نے دنیا کی ٹیکنالوجی کو شکست دی ہے، پاکستان ہمیشہ کے لے قائم ہوا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ ساتھ کچھ ہائیکورٹ بار پاک فوج کے لئے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔