ملک کے مختلف حصوں میں نیا موسمی نظام داخل ہونے کے باعث متعدد شہروں اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند جیسے بلند علاقوں میں برفباری شروع ہو چکی ہے، 2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ بعض پہاڑی مقامات پر برف پڑنے کا امکان ہے، پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے، اسی طرح چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد اور نواحی علاقوں میں بھی بارش شروع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو شدید سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔

ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی