Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:09:53 GMT

بسنت کے موقع پر لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

بسنت کے موقع پر لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری

لاہور میں بسنت کی تیاریوں کے پیشِ نظر محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 13 سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اسپتال 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے، جبکہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی بھی مکمل رکھی جائے۔ اس کے علاوہ بلڈ بیگز کی دستیابی اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ بسنت کے دوران ممکنہ زخمیوں کے لیے اسپتالوں میں خصوصی بیڈز مختص کیے جائیں گے، جبکہ ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کو ہمہ وقت فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسپتالوں میں موبائل اور ٹیلی فون کنکشنز فعال ہوں، جبکہ اسپتال انتظامیہ کو مکمل پلان تیار کر کے فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب کو جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل