نیٹکو قومی ادارہ ہے، اس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، نگران وزیر اعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ایم ڈی نیٹکو کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس کو منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ایم ڈی نیٹکو کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو ہمارا قومی ادارہ ہے اور اس کو منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ موجودہ ایم ڈی نیٹکو سے توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اس ادارے کو درست سمت میں گامزن کریں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیٹکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے سیاسی مداخلت کا خاتمہ، کفایت شعاری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات ناگزیر ہیں۔ نیٹکو کے آپریشنز کو آن لائن اور ادارے کو ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدام قابل ستائش ہے، جس سے احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو ادارے کی ورکشاپس کو اپ گریڈ کرنے اور دیگر اصلاحی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے دورانِ سفر بسوں کے خراب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں کی فٹنس اور بروقت دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی بنانے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔