Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:52:58 GMT

بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، بیرسٹر گوہر

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، ہم حکومت و اپوزیشن یک زبان ہو کر بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم شہدا کے ساتھ ہیں پاکستان آخری دہشتگردکے خاتمے تک لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگرد جہاں بھی ہوگا ہم اس کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی چیئرمین کو پمز ہسپتال لایا گیا مگر فیملی سے چھپایا گیا اور پھر وزرا نے اس پر متضاد اطلاعات دیں ،کوئی وزیر کہہ رہا تھا کہ بانی چیئرمین کو پمز لایا ہی نہیں گیا تو کسی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین کو پمز لایا گیا مگر بیس منٹ بعد واپس لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین جو قومی یکجتی کی علامت ہیں سے ملاقات نہیں ہوسکتی تو قومی یک جہتی کیسے آئے گی۔

ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی آسیہ اسحاق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہوں ،آج بھارت کرکٹ کو بھی ویپن آف وار کی طرح استعمال کر رہا ہے ۔

آسیہ اسحاق نے کہا کہ بھارت نے بگ تھری کے نام پر فراڈ کیا ہم نے مئی میں بھارت کی ساری اکڑ نکالی تھی اور آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل بن گئی ہے اب اس کی عقل بھی ٹھکانے لگائی ہے۔

جے یو آئی ف کے شاہدہ اختر علی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہر فورم پر کہا ہے کہ دہشتگردی کی لہر پر کنٹرول کرنا چاہئے ہم اپنے علاقوں میں محفوظ نہیں ہیں جبکہ ایوان میں کیوں آوازوں کو دبایا جارہا ہے، ہم پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما جمال رئیسانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو جنگ ہے، نہ ہی کسی تحریک کا حصہ ہے نہ حقوق کی جنگ ہے بلکہ یہ صرف اور صرف دہشتگردی ہے۔

جمال رئیسانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جام شہادت نوش کیا جبکہ غازیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، عوام کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن نیشنل ایکشن پلان پر کیوں نہیں بات کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دشمن ملک کو توڑنے کی بات کر رہا ہے اور ہم یہاں وضاحتی بیان دے رہے ہیں، بلوچستان میں ایک بہت بڑا سانحہ ہوا تھا وزیر داخلہ یہاں بیٹھتے لیکن وہ کبھی کسی ایس ایچ او کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شاید بلوچستان کی تاریخ سے ناواقف ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بہادروں کی سرزمین ہے ہمیں منافقت کی چین کی زنجیروں کو توڑنا چاہئے اور ایک آواز بنیں، یہ ایوان اتنا کمزور نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی