بسنت کے رنگوں میں موسیقی کی خوشبو سے مزین پاکستانی گلوکار عمران ہاشمی کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار عمران ہاشمی نے بسنت کے موقع پر اپنی آواز کا جادو بکھیرتے ہوئے ایک نیا گانا ’بو کاٹا‘ ریلیز کر دیا ہے۔

عمران ہاشمی نے اس گانے کو خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جو بسنت کی روایتی خوشیوں، رنگوں جذبات ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران ہاشمی نے بتایا یہ گانا خاص طور پر بسنت کی ثقافت اور اس تہوار سے جڑی یادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔

گانے میں پتنگ بازی، کھلے آسمان، پیلے رنگ اور محبت بھرے احساسات کو خوبصورتی سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو سننے والوں کو بسنت کے دنوں کی یاد دلا دیتا ہے۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بسنت ہمیشہ سے ان کے دل کے قریب رہی ہے اور وہ چاہتے تھے کہ اس تہوار کی اصل روح کو موسیقی کے ذریعے زندہ رکھا جائے۔

ان کے مطابق یہ گانا صرف ایک میوزیکل پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک احساس ہے، جو لوگوں کو ماضی کی خوشگوار یادوں سے جوڑتا ہے۔

میوزک حلقوں کا کہنا ہے کہ گانے کی دھن سادہ مگر دل کو چھو لینے والی ہے، جبکہ بول عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور نوجوان نسل کی جانب سے خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

ناقدین کے مطابق عمران ہاشمی نے اس گانے کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت گلوکار ہیں بلکہ وہ پاکستانی ثقافت اور روایات کو جدید انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

بسنت کے موقع پر پیش کیا گیا یہ گانا موسیقی کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے، جو رنگ، خوشی اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران ہاشمی نے بسنت کے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ