Jang News:
2026-07-24@00:54:59 GMT

چارسدہ، 7 گھر ماہانہ 30 لاکھ کی بجلی چوری کرتے تھے، انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

چارسدہ، 7 گھر ماہانہ 30 لاکھ کی بجلی چوری کرتے تھے، انکشاف

پیسکو افسر نے مزید کہا کہ 7 گھر ماہانہ 30 لاکھ روپے کی بجلی چوری کر رہے تھے، جن کے کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔

چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے فیڈر سے ماہانہ 30 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسین پیسکو قاضی فہیم نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ چارسدہ میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران اسپتال کے اسپیشل فیڈر سے بجلی چوری کر رہے تھے۔

پیسکو افسر نے مزید کہا کہ 7 گھر ماہانہ 30 لاکھ روپے کی بجلی چوری کر رہے تھے، جن کے کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔

ایکسین پیسکو نے یہ بھی کہا کہ خطرناک صورتحال اس وقت سامنے آئی جب بجلی منقطع کرنے کےعمل میں پی ایم ٹی والا کھمبا ہی نیچے جاگرا، بجلی کاٹنے والا پیسکو اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

پیسکو افسر نے کہا کہ دوسرے فیڈر کے کنکشن پر میٹرز موجود ہیں لیکن ریڈنگ لینے نہیں دی جاتی، پولیس حکام اور انتظامیہ کے افسران پر لاکھوں روپے کے بل بقایاجات ہیں۔

ایکسین پیسکو کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری اور پیسکو حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ماہانہ 30 لاکھ کی بجلی چوری کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف