حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ شہید کے والد عبد الکریم نصراللہ انتقال کرگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عبد الکریم نصراللہ گزشتہ دو دن سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔
عبد الکریم نصراللہ کا انتقال اپنے بیٹے حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد ہوا ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عبد الکریم نصراللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عبد الکریم نصراللہ
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ