لاہور میں  باٹا پور پولیس نے  ایک  کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے پر مقدمہ نمبر 5083/25 مناواں میں اور 181/26 باٹا پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ایس ایچ او باٹاپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم احسن رضا اور سخاوت کو چھینی ہوئی اسکوٹیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 2 اسکوٹیاں، موبائل فونز، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹاپور آصف منصب اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس پی کینٹ باٹا پور کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار