data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آن فارم واٹر مینجمنٹ کے کنٹیجنسی ملازمین نے گزشتہ 18ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کیے جانے کے خلاف شہباز بلڈنگ کے مرکزی گیٹ کے سامنے ٹھنڈ ی سڑک پرواقع ڈی جی آن فارم واٹر مینجمنٹ کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے شہباز بلڈنگ کے گیٹ کا گھیرا ئوبھی کیا، جس کے باعث ٹھنڈ ی سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی اورسڑک پر گاڑیاں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔اس موقع پر ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں شکیل خاصخیلی، عمیر علی، امجد علی، ذوالفقار میمن، عبداللطیف نارائی، مزمل نارائی اور دیگر نے کہا کہ ہزاروں ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے ادارے کے مختلف شعبوں میں کنٹیجنسی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈی جی آن فارم واٹر مینجمنٹ بلاجواز اور من مانی کرتے ہوئے تنخواہیں بند کیے بیٹھا ہے، جس کے باعث ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی جی نے اپنی من پسند پالیسی کے تحت غیرقانونی طور پر تقریبا 1500 نئے ملازمین بھرتی کر لیے ہیں اور انہیں باقاعدگی سے تنخواہیں بھی ادا کی جا رہی ہیں، جبکہ پرانے اور تجربہ کار ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور روزگار فراہم کرنا ہے، مگر ڈی جی ندیم شاہ پیپلز پارٹی کے منشور کے برعکس اقدامات کرتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں سے روزگار چھین چکا ہے اور ان کے گھروں کے چولہے بجھا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک تنخواہیں جاری نہیں کی جاتیں، احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔ملازمین نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر زراعت اور سیکریٹری زراعت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ڈی جی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور کنٹیجنسی ملازمین کی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیں، بصورت دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرز کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے بھی احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واٹر مینجمنٹ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن