Jasarat News:
2026-06-03@00:55:32 GMT

اساتذہ تنظیم کی جانب سے سالانہ ظہرانے کی تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی اساتذہ تنظیم (سائوٹا) کی جانب سے سالانہ ظہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مرکزی تقریب ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی، درپیش مسائل کے حل، ملازمین کی پنشن کی ادائیگی، اساتذہ کے پروموشن کے عمل اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اہم اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ جامعہ کو تعلیمی و انتظامی لحاظ سے مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اساتذہ و ملازمین کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گاتقریب سے اساتذہ تنظیم سائوٹا کے صدر ڈاکٹر فہد نظیر کھوسو نے بھی خطاب کیا اور اساتذہ کو درپیش مسائل، فلاحی اقدامات اور تنظیم کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر کی جانب سے اساتذہ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاسائوٹا کے سیکریٹری ڈاکٹر جاوید احمد گاڈہی نے اپنے خطاب میں تنظیم کی سال بھر کی کارکردگی، اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے پر روشنی ڈالیاس موقع پر ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر، ڈاکٹر نذر کوریجو اور دیگر نے خطاب کیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ، رٹائرڈ پروفیسرز،و منتظمین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم کے آغاز سے قبل سکیورٹی اقدامات میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بحرینی حکام عاشورا کے پیغام اور عزاداری کی مجالس کے سماجی اور ثقافتی اثرات کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ ہیئت امورِ قیدیانِ بحرین نے زور دے کر کہا کہ یہ پابندیاں ان متعدد اقدامات کا تسلسل ہیں جو گزشتہ برسوں کے دوران مختلف علماء، خطباء اور مذہبی شخصیات کے خلاف گرفتاریوں، طلبیوں اور دباؤ کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین میں قیدیوں کے لیے کام کرنیوالی تنظیم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک کے سکیورٹی اداروں نے ماہِ محرم کی آمد کے موقع پر مجالس عزا پڑھنے والے خطباء اور مقررین کو وسیع پیمانے پر طلب کر کے نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے شیعہ مذہبی مراسم پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرینی سکیورٹی اداروں نے محرم الحرام سے قبل متعدد خطباء اور ذاکرین کو طلب کیا ہے اور عزاداری کی مجالس اور مذہبی شعائر کے انعقاد کے لیے کئی نئی پابندیاں نافذ کی ہیں۔ ان پابندیوں میں مجالسِ عزاء کے لیے چالیس منٹ کی وقت کی حد مقرر کرنا، بعض حسینی نعروں خصوصاً ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کے بلند کرنے یا دہرانے پر پابندی لگانا، نیز خطباء کو ظلم و استبداد کے خلاف جدوجہد سے وابستہ تاریخی اور سیاسی شخصیات کا تذکرہ کرنے سے روکنا شامل ہے۔

ہیئت امورِ قیدیانِ بحرین نے ان فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بحرین کی شیعہ اکثریتی آبادی کے خلاف اختیار کی جانے والی محدودیت پسند پالیسیوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات مذہبی مناسبتوں پر نگرانی اور کنٹرول بڑھانے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم کے آغاز سے قبل سکیورٹی اقدامات میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بحرینی حکام عاشورا کے پیغام اور عزاداری کی مجالس کے سماجی اور ثقافتی اثرات کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ ہیئت امورِ قیدیانِ بحرین نے زور دے کر کہا کہ یہ پابندیاں ان متعدد اقدامات کا تسلسل ہیں جو گزشتہ برسوں کے دوران مختلف علماء، خطباء اور مذہبی شخصیات کے خلاف گرفتاریوں، طلبیوں اور دباؤ کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں۔ بیان کے مطابق ایسی پالیسیوں کا تسلسل مذہبی شعائر کی آزادانہ ادائیگی اور بحرینی معاشرے کی دینی و ثقافتی شناخت کے تحفظ پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • بحرین میں شیعہ مخالف اقدامات کی نئی لہر
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل